پی ایس ایل 3کے ٹکٹوں کے حوالے سے اہم خبر

لاہور میں ہونے والے پلے اپ کی ٹکٹیں 15فروری اور فائنل کی ٹکٹیں مارچ کے پہلے ہفتے میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 14 فروری 2018 22:08

پی ایس ایل 3کے ٹکٹوں کے حوالے سے اہم خبر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ):پی ایس ایل 3کے ٹکٹ فروخت کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔لاہور میں ہونے والے پلے اپ کی ٹکٹیں 15فروری اور فائنل کی ٹکٹیں مارچ کے پہلے ہفتے میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3کے ٹکٹوں کے حوالے سے اہم تفصیلات پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دی گئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونے والے 2پلے اپ کی ٹکٹیں 15فروری سے فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی جبکہ کراچی میں ہونے والے فائنل کی ٹکٹیں مارچ کے پہلے ہفتے میں فروخت کے لیے دستیا ب ہوں گی۔جنرل انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت 1ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ وی وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 6ہزار رکھی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں