وکلاء کی جانب سے عاصمہ جہانگیرکے انتقال پر تیسرے روز بھی یوم سوگ منایا گیا

بدھ 14 فروری 2018 22:08

لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)وکلاء کی جانب سے سابق صدر سپریم کورٹ بار، انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیرکے انتقال پر بدھ کو تیسرے روز بھی یوم سوگ منایا گیا، بارکونسل نے عاصمہ جہانگیرکے انتقال پرتین روزہ یوم سوگ کااعلان کیاتھا، عاصمہ جہانگیرکی رسم قل بدھ کو انکی رہائش گاہ حالی روڈ پر ادا کی گئی جس میں مختلف سیا سی و سما جی معرو ف شخصیا ت، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے وکلا ء کی کثیر تعداد نے شرکت کی معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے حوالے سے پاکستان بار کونسل نے 3 روزہ سوگ منانے اعلان کیا تھا جبکہ لاہور ہائیکورٹ بار نے بھی 3 روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں