افسران کی لاہور پولیس کیلئے بے پناہ خدمات پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف

بدھ 14 فروری 2018 22:04

لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) ڈی آئی جی آپریشنز دفتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار انور کے تبادلہ پر خراج تحسین پیش کرنے اور سب انسپکٹر شوکت اورکانسٹیبل امانت کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقادکیا گیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ، سی ٹی اولاہور رائے اعجاز احمد، ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، ایس پی اینٹی رائٹ محمد ندیم کھوکھر، ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہر اور رکن پنجاب اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر کہا کہ تینوں افسران کی لاہور پولیس کیلئے بے پناہ خدمات پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی تعلیم میں رعایت اور پولیس لائنز ہسپتال میں مفت طبی سہولیات دی جائینگی۔ ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے تمام کاغذگی اور دفتری معاملات میں مکمل معاونت کی جائے گی۔ افسران کو اعزازی شیلڈ کے ساتھ پھول بھی دیئے گئے۔

چیف ٹریفک آٖفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے کہا کہ افتخارانور اوردوسرے افسران اپنی ذات میں ادارہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی نے کہا کہ لاہور پولیس کے مورال کو بلند کرنے میں ان افسران کا کلیدی کردار ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار انور نے کہا کہ افسران اور دفتر سے بھرپور حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔سب انسپکٹر شوکت نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی لاہور پولیس کا بطور کارکن فرائض سرانجام دوں گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں