ْپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی 36ہسپتالوں کی انسپیکشن،19ہسپتالوںکی21آپریشن تھیٹرزمیںسرجری روکدی

35کواظہار وجوہ کے نوٹسز جاری،لاہورکے 11ہسپتالوں کو بھی نوٹسز،

بدھ 14 فروری 2018 22:04

لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنی انسیپکشن کی جاری مہم کے دورا ن صوبہ کے مختلف ضلعوں کی19ہسپتالوںکی21 آپریشن تھیٹرزمیں صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات ہونے پر ہر قسم کی سرجری کی سہولیات معطل کردیں اور35ہسپتالوں کو فراہمی صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر اظہار وجوہ کے نوٹسز بھی جاری کردیے۔

ان میں سے لاہور کے 11ہسپتال بھی شامل ہیں۔ مزیدبرآں19ہسپتال ایسے بھی ہیں جنہیں میڈیکل فضلا ت کوٹھکانے لگانے کے درست انتظامات نہ ہونے پرنوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے دوروز میں لاہور، ننکانہ صاحب، گجرانوالہ، چکوال، اٹک، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لودھراں، گجرات، مظفرگڑھ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، وہاڑی، ساہیوال،نارووال،مظفرآباد،اورجہلم میں36سرکاری اور نجی ہسپتالوں کا معائنہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

ان میں سی15ہسپتالوں کے ایک ایک اور تین ہسپتالوں کے دودو آپریشن تھیٹر میں سرجر ی روک دی گئی ہے۔ان ہسپتالوں کوپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے یہ حکم بھی دیاہے کہ ان تمام تھیٹرزمیں صفائی کے انتظامات معیار کے مطابق یقینی بنائے جائیں اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو لیبارٹری رپورٹ بھجوائی جائے۔یاد رہے کہ کمیشن جنوری سے اب تک 310ہسپتالوں کا معائنہ کر چکاہے،جن میں 235آپریشن تھیٹرز میں صفائی کے انتظامات درست ہونے تک سرجری روکی گئی ہے۔ کل ملا کر 265ہسپتالوں کو سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں