ایف بی آر نے مختلف شعبہ جات میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کرنیوالے سرمایہ کاروں سے ٹیکس وصولی کیلئے شکنجہ تیار کرلیا

مختلف محکموں سے ریکارڈ حاصل کرکے سو سے زائد سرمایہ کاروں کی فہرستیں مرتب کرلیں

بدھ 14 فروری 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) ایف بی آر نے مختلف شعبہ جات میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں سے ٹیکس وصولی کیلئے شکنجہ تیار کرلیا، ایف بی آر نے مختلف محکموں سے ریکارڈ حاصل کرکے سو سے زائد سرمایہ کاروں کی فہرستیں مرتب کرلیں۔ایف بی آر نے ٹیکس دائرہ کاربڑھانے کیلئے مختلف شعبوں میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے وا لے لاہوری انویسٹرز سے ٹیکس وصولی کیلئے کارروائی تیز کردی۔

(جاری ہے)

100 سے زائد شہر کے بڑے سرمایہ کاروں کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔ مزید سرمایہ کاروں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جارہا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہوری سرمایہ کاروں کے بینک اکاؤنٹس، املاک کا ریکارڈ مرتب کرکے گوشواروں کا تقابلی جائزہ لیا جارہا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیمیں ایل ڈی اے ،پی ایچ اے ،ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن اورسوشل سکیورٹی سمیت مختلف محکموں سے تفصیلات جمع کررہی ہیں۔ ایف بی آر سرمایہ کاروں کا مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کردہ اثاثہ جات کا موازنہ کرکے ٹیکس نیٹ بڑھائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں