سینئر صحافی اشفاق ساجدانتقال کرگئے

نماز جناز ہ کل نماز ظہر انکے آبائی شہر کامونکی میں ادا کی جائے گی

بدھ 14 فروری 2018 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) پاکستان فیڈ رل یونین آف جرنلسٹ کے فنانس سیکرٹری اور سینئر صحافی اشفاق ساجدانتقال کرگئے ہیں انکی نماز جناز ہ 15فروری بروز جمعرات بعد نماز ظہر انکے آبائی شہر کامونکی میں ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری،پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم،پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ و سیکرٹری اشرف مجیداور دیگر اراکین گورننگ باڈی نے اشفاق ساجد کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مرحوم شعبہ صحافت میں ایک بلندمقام رکھتے تھے ٹریڈ یونین میں انکی خدمات یا درکھی جا ئیں گی اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

انھوں نے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں مرحوم کی بخشش، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں