پی آئی ٹی بی کے منصوبے ای سٹامپ پیپرز کی مالیت 60 ارب سے تجاوز کر گئی

بدھ 14 فروری 2018 21:19

لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)پی آئی ٹی بی اور ریونیو بورڈ کے مشرکہ منصوبے ای سٹامپنگ کے ذریعے اب تک 60 ارب مالیت کے ای سٹامپ پیپرز جاری کیے گئے ہیں جو ٹیکنالوجی کے ذریعے قومی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بات پی آئی ٹی بی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے ای سٹامپنگ منصوبے کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس نظام کے تحت 23,32,545 کی تعداد میں ای سٹامپ پیپرز جاری کیے گئے۔ جن میں سے 21,45,384 جوڈیشل اور 1,87,161 نان جوڈیشل سٹامپ پیپرز ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ 117 سال پرانے ایکٹ 1899 میں تبدیلی کرکے صوبہ پنجاب میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے الیکٹرانک سٹامپ پیپرز کے لیے ای سٹامپنگ سسٹم متعارف کرایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی شاندار کامیابی لوگوں کے اس نظام پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے پی آئی ٹی بی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ 1000روپے مالیت کے ای سٹامپ پیپرز کا بر وقت اجراء یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ای سٹامپنگ ٹیم نے پنجاب بھر میں سب رجسٹرار اور ریونیو اہلکاروں کو ضروری تربیت دی ہے۔ اس نظام کے تحت اب پچھلی تاریخوں میں فراڈ ، جعلسازی اور مالیاتی چوری کی روک تھام میں بھی مدد مل رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں