ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین کا 30فیصد جوڈیشل الائونس بحال ،نوٹیفکیشن جاری

بدھ 14 فروری 2018 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا ،حکومت نے 2007ء سے بند کیا گیا 30فیصد جوڈیشل الائونس بحال کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ملازمیں جوڈیشل الائونس کی بندش کے خلاف گزشتہ تین روز سے سراپا احتجاج تھے اور انہوں قلم چھوڑ ہڑتال کر رکھی تھی ۔ بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے 30فیصد جوڈیشل الائونس کی بحالی کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے باضابطہ طو رپر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں