لیسکو کے دوران ملازمت وفات پانے والے ملاز مین کے بچوںمیں تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

بدھ 14 فروری 2018 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ہیڈ آفس میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بچوں/بیوائوںمیں تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔لیسکوکے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامئیے کے مطابق ہیڈ آفس میں دوران ڈیوٹی وفات پانے والے لیسکو ملازمین کے بچوں/بیوائوں میں مختلف کیڈرز کی بھرتی کیلئے کے تقررناموں کی تقسیم کی ایک تقریب میں مجموعی طور پر 11ملازمین کے ورثاء جن میں خواتین بھی شامل ہیں ، میں ملازمت کے تقرر نامے تقسیم کئے۔

ملازمین کے بچوںمیںایل ڈی سی ، کمرشل اسسٹنٹ، اسسٹنٹ لائن مین، سب اسٹیشن اٹینڈنٹ، میٹر ریڈر، ایس ایس او II، سٹور ہیلپراور نائب قاصد کیڈر کے تقرر نامے تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایچ آر ڈی لیسکو عاضیہ شعیب نے اس موقع پر اپنے خطا ب میں بھرتی ہونے پر تمام افراد کو مبارک باد دی ا ور کہا کہ آپ کے والدین لیسکو کا سرمایہ تھے جن کی خدمات کے صلے میں آپ لوگوں کوکمپنی میں بھرتی کیا گیا ہے مجھے امید ہے کہ آپ اپنے والدین اور کمپنی کا نام بھر پورروشن کریں گے۔

اس موقع پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے جنرل سیکریٹری خورشید احمد خان نے تمام بھرتی ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا یہ لیسکو کی ایک اچھی روایت ہے اور باقاعدگی کے ساتھ اس تقریب کا کامیابی سے انعقاد کرنے پر ایچ آر ڈیپارٹمنٹ مبارکباد کا مستحق ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں