صوبائی شیخ علائوالدین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا بورڈ اجلاس

صوبہ بھر میں صنعتوں کی ترقی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘صوبائی وزیر صنعت وتجارت

بدھ 14 فروری 2018 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) صوبائی وزیرصنعت و تجارت و سرمایہ کاری شیخ علائوالدین کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کا 99واں بورڈ اجلاس پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ایم ایس ای ایس اسکیم کے تحت قرضوں کی واپسی،گوجرانوالہ میں پلاٹس کی نیلامی،ساہیوال میں آفس بلڈنگ کی تعمیر،سندر انڈسٹریل اسٹیٹ خانیوال،سندر انڈسٹریل اسٹیٹ جہلم،ٹیکسلا اور خانیوال میں پلاٹس کے حوالوں سے درپیش مسائل،خانیوال اور میاں چنوں کی اسٹیٹ میں الاٹمنٹ لیٹر،سمال انڈسٹریز اسٹیٹ IIلاہورکیلئے 10سے 15ایکڑ زمین کی مزید منتقلی،سمال انڈسٹریز کارپوریشن خانیوال اور فیصل آباد کیلئے ایڈوائزری بورڈ آف مینجمنٹ کے نوٹیفیکشن ،پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی تعمیر نو بحالی اور پلاٹس کے مالکان کی جانب سے مختلف شکایات کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بورڈ ممبران نے متفقہ طور پر کئی منصوبوں اور اسکیموں کی منظوری کے ساتھ گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری بھی دی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت و انویسٹمنٹ شیخ علائوالدین نے کہا کہ صوبہ بھر میں انڈسٹری کے فروغ اور تحفظ کیلئے پنجاب سمال انڈسٹریز کو مزید محنت سے کام کرنا ہوگا اورکسی مالک کی موت واقع ہو جانے کے بعد پلاٹ کی آنر شپ ٹرانسفر کرنے کے لئے تمام تر قانونی تقاضوں کو باریک بینی سے دیکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ کے باعث صنعتوں کو فروغ ملا ہے اور امید ہے کہ اگلی بورڈ میٹنگ میں مزید بہتر نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔ معروف بزنس مین محمد علی میاں نے کہا کہ پنجاب بھر میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے باعث ہماری انڈسٹری کو دوبارہ سے دنیا بھر میں اپنی کھوئی ہوئی پہچان پھر سے قائم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ اجلاس میں ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن خالد سلیم،سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ بورڈ ممبر و معروف بزنس مین محمد علی میاں اور سعیدہ نضر، نمائندگان پی اینڈ ڈی ، فنانس ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں