صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کا ملک بھر کے شہداء کو خراج عقیدت

شہداء کے باعث ہی ملک میں امن قائم ہوا ہے اور تمام پاکستانی قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے‘خلیل طاہر سندھو

بدھ 14 فروری 2018 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے اپنے ایک جاری کردی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام کبھی بھی اپنے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتی،جنہوں نے ملک کی سا لمیت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بالخصوص سانحہ چیئرنگ کراس لاہور کے شہداء کی پہلی برسی کے حوالے سے کہا ہے کہ کیپٹن(ر)احمد مبین،ایس ایس پی زاہد گوندل اور دوسرے پولیس آفیسرز و اہلکار نے شجاعت و بہادری کی داستان رقم کی ہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایسے ہی شہداء کی عظیم جانوں کے نذرانوں کے باعث ہی آج وطن عزیز میں تمام پاکستانی عوام آزاد فضائوں میں سانس لے رہی ہے اور ملک بھر میں امن قائم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہداء ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے اور تمام پاکستانی قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں