وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی معروف قانون دان عاصمہ جہانگیرمرحومہ کی رہائش گاہ آمد،

غمزدہ خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہار خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، قانون کے میدان میں مرحومہ کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا عاصمہ جہانگیر مرحومہ کی خدمات کو خراج عقیدت،مرحومہ کے ایصال ثو اب کیلئے فاتحہ خوانی

بدھ 14 فروری 2018 19:20

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی معروف قانون دان عاصمہ جہانگیرمرحومہ کی رہائش گاہ آمد،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف معروف قانون دان وسابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیرمرحومہ کی رہائش گاہ گئے - وزیراعلی نے عاصمہ جہانگیر مرحومہ کے انتقال پر غمزدہ خاندان سے گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا-وزیراعلی نے ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر عاصمہ جہانگیر مرحومہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا- وزیراعلی نے کہاکہ عاصمہ جہانگیرنے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے عملی جدوجہد کی اور آزاد عدلیہ کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا- خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں- انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے مرحومہ نے پوری زندگی جدوجہد کی-عاصمہ جہانگیرمرحومہ کی قانون کے میدان میں خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا-وزیراعلیٰ نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں