پیپلز پارٹی کلچرل ونگ سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام منو بھائی ،عا صمہ جہانگیرکے حوالے سے تعزیتی ریفرنس 16فروری کو منعقد ہوگا

بدھ 14 فروری 2018 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کلچرل ونگ سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام منو بھائی اورمحترمہ عا صمہ جہانگیرکے حوالے سے تعزیتی ریفرنس 16فروری بروز (جمعہ)کو بوقت 3 بجے سہ پہر لاہور پریس کلب میں منعقد ہوگا جس میں قمر زمان کائرہ ،چوہدری منظور احمد ،اعتزاز احسن ،حسین نقی ،عابد حسین منٹو ،فاروق طارق ، الطاف قریشی ،میاں محمد اسلم ،محترمہ فرخندہ بخاری اورمحترمہ نگہت داد سمیت دیگر شریک ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں