لاہور ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش کا کام اگلے ماہ شروع ہو جائے گا

بدھ 14 فروری 2018 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر لاہور ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش کا کام اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔ صوبائی دارلحکومت کے ریلوے اسٹیشن کی تزئین وآرائش کے کام میں فرنٹ ہال کا نیا خوبصورت فرش بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پلیٹ فارم نمبر دو،چاراور پانچ پر بارہ نئے واش روم تعمیر کئے جائیں گے ،دو ،چار اور پانچ نمبر پلیٹ فارم کی چھتوںکی مرمت جائے گی اورپلیٹ فارم نمبر دو،چاراور پانچ کی فیس وال کو ٹھیک کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیںواٹر ٹینک نیا بنایا جائے گا یہ منصوبہ چار ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ جس کی ریلوے حکام نے منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں