ریلویزاکیڈمی میں114 ویں ایڈوانس ریلوے کورس کے شرکاء کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب

بدھ 14 فروری 2018 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان ریلویزاکیڈمی کے 114 ویں ایڈوانس ریلوے کورس کے شرکاء کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب ریلوے والٹن اکیڈمی لاہورمیں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے اکیڈمی افریقہ و ایشائی ممالک کے ریلوے افسران کو تکنیکی علوم سکھانے میں لیڈر شپ کا رول ادا کرتا ہے۔

یہاں مختلف ممالک سے آئے ہوئے طالب علموں کو ریلوے تکنیکی علوم،پبلک ٹرانسپورٹ مینجمنٹ اور مسائل کو حل کرنے کے بارے میں مہارت سکھائی جاتی ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف بین الاعلاقائی روابط کو بہتر بناتا ہے بلکہ پاکستان ریلوے کے امیج کو بہتر بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ یہ اکیڈمی برصغیر کا سب سے پرانا تکنیکی تعلیمی ادارہ ہے جو 1925میں فیصل آباد میں قائم کیا گیا اور بعد ازاں اس کو 1929میں لاہور منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ادارے میں ریلوے افسران اور سٹاف کو ریلوے کے متعلق تکنیکی معاملات کے حوالے سے ٹریننگ دی جاتی ہے۔ اب تک 53مختلف ممالک کے 1456شرکاء اس ادارے سے ٹریننگ حاصل کر چکے ہیں اس وقت بھی افغانستان، مصر،عراق،کینیا،ملاوی،نایئجیریا ،سری لنکا اور تنزانیا کے 10شرکاء تربیتی کورس پاس کرچکے ہیں۔ اکیڈمی میں باہر سے آنے والے شرکاء کو پاکستان کے تاریخی مقامات موہنجودوڑو ،ٹیکسلا میوزیم اور انڈس ویلی کی سیر کرائی جاتی ہے۔تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی نے شرکا ء کو شیلڈ دی اس موقع پر ڈی جی والٹن محمدسعیداور انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں