محکمہ ایکسائز کے 10ای ٹی اوز کو ریگولر ای ٹی او کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

25انسپکٹرز کو اے ای ٹی او کے عہدے ،11انسپکٹرز کو ریگولر ترقی دی گئی ، 14انسپکٹرز کو عارضی طور پر اے ای ٹی او بنا دیا گیا

بدھ 14 فروری 2018 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) محکمہ ایکسائز کے 10ای ٹی اوز کو ریگولر ای ٹی او کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ گزشتہ روز سیکرٹری ایکسائز کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 10ای ٹی اوز کو ریگولر ای ٹی او کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ۔ اس کے ساتھ 25انسپکٹرز کو اے ای ٹی او کے عہدے پر ترقی دی گئی، 14انسپکٹرز کو عارضی طور پر اے ای ٹی او بنا دیا گیا اور 11انسپکٹرز کو ریگولر ترقی دیدی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں