رکاوٹیں ہٹائے جانے کے بعد جاتی امراء،وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ اورکیمپ آفس کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی شروع

جاتی امراء کی سکیورٹی کیلئے 60،180ایچ پر42اور96ایچ ماڈل ٹائون کے باہر 17کیمرے نصب کر دئیے گئے‘نجی ٹی وی

بدھ 14 فروری 2018 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) سپریم کورٹ کے حکم پر مختلف مقامات پر سکیورٹی کے نام پرکھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹائے جانے کے بعد جاتی امراء ، وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ اور کیمپ آفس کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے براہ راست نگرانی شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراء کی سکیورٹی کے لئے 60، وزیر اعلیٰ کیمپ آفس کیلئے 42جبکہ وزیر اعلیٰ ہائوس کی سکیورٹی کے لئے 17کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ کیمرے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لگائے گئے ہیں جن کی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے براہ راست نگرانی کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جاتی امراء، گورنر ہائوس ،وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ اور دفتر سمیت مختلف مقامات پر سکیورٹی کے نام پر رکھی گئی رکاوٹیں اور سکیورٹی بیرئیر ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں