اینڈوسکوپی پر آٹھ ملکوں کے نیوروسرجنز کی 3 روزہ ورکشاپ کل سے شروع ہوگی

بدھ 14 فروری 2018 18:33

لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) اینڈوسکوپی اور سکل بیسڈ ہینڈز آن تین روزہ ورکشاپ 15(کل) سے 17 فروری تک منعقد ہو رہی ہے، جس میں آٹھ ملکوں سے نیورو سرجنز شرکت کریں گے جبکہ پاکستان سے واحد شریک معروف نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود شامل ہیں ، جنہیں ڈی بی ایس کا طریقہ علاج متعارف اوردماغ کا آپریشن سر کھولے بغیر ناک کے ذریعے کرانے کا اعزاز حاصل ہے، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور جنرل ہسپتال یونٹ IIکے سربراہ پروفیسر خالد محمود اس ورکشاپ میں شرکت کیلئے کراچی روانہ ہو گئے ہیں، اس ورکشاپ کو نیورو سرجری کے شعبے کیلئے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے ، جس میں دماغی امراض کے علاج کے حوالے سے سینئر ڈاکٹرز اپنے تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کریں گے اور جونیئر ڈاکٹروں کی عملی تربیت کا بھی اہتمام کیا جائیگا ، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے اس ورکشاپ میں شرکت کرنے کو اپنے لئے اعزاز قرار دیا ہے جس میں انہیں اپنی مہارت کو دیگر ڈاکٹروں سے آگاہ کرنے کا موقع ملے گا، تین روزہ ورکشاپ میں روس سے البرٹ سوفیانوف، اٹلی سے گیسیاپی سینالی، چیک ریپبلک سیولادیمیر بینز، نیپال سے لائپ، سعودی عرب سے سلمان شریف ، امریکہ سے اعظم احمد اور کوریا سے ہوئین سنگ کم بھی شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں