سانحہ ماڈل ٹا ئون کیس، سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی عدالت میں طلبی کے حکم امتناعی میں توسیع

بدھ 14 فروری 2018 18:33

لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سانحہ ماڈل ٹا ئون استغاثہ میں سابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا کو انسداد دہشت گردی عدالت میں طلبی کے نوٹس معطل کرنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالتی سماعت کے موقع پرسابق آئی جی مشتاق سکھیرا عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے دو مقدمات درج ہوئے مجھے ان میں ملزم نامزد نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے چوبیس ماہ بعد مجھے استغاثہ میں ملزم نامزدکیا گیا،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ میں ان کا موقف سنے بغیر انسداددہشت گردی عدالت نے انہیں طلبی کے بے بنیاد نوٹس جاری کئے،انہوں نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کوکالعدم قرار دیا جائے،عوامی تحریک کے وکیل رائے بشیرسپریم کورٹ میں مصروفیت کی بناء پر عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے پرعدالت عالیہ کے فل بنچ نے کیس کی مزید سماعت ستائیس فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ادارہ منہاج القرآن کے وکیل رائے بشیر کوعدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں