پی ایس ایل ،ْبین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی آر ایس استعمال ہوگا

ڈی آر ایس سسٹم کو پی ایس ایل 2017 کے میچز میں بھی استعمال کیا گیا تھا

بدھ 14 فروری 2018 14:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے دوران پہلی بار ڈی آر ایس کا استعمال آئی سی سی معیار اور قوانین کے مطابق ہوگا۔آئی سی سی نے ٹی 20 میچوں میں بھی ڈی آر ایس کی اجازت دیدی ہے، ڈی آر ایس سسٹم کو پی ایس ایل 2017 کے میچز میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے پی ایس ایل میں ریفر ی اور امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والوں کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔گزشتہ روز لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے تمام میچوں میں ڈی آر ایس کے استعمال کے لئے امپائروں اور ریفریز کے لئے دو روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے امپائرز کوچ ڈینس برنس شرکاء کو لیکچر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں