فیکلٹی ڈویلپمنٹ اکیڈمی کا پی سی ون تیار،تخمینہ1.5بلین روپے آئے گا،منصوبہ دوسال میںمکمل ہوگا

بدھ 14 فروری 2018 14:55

لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)فیکلٹی ڈویلپمنٹ اکیڈمی کا پی سی ون تیارکرلیا گیا،تخمینہ1.

(جاری ہے)

5بلین روپے آئے گا،منصوبہ دوسال میںمکمل ہوگاجبکہ پہلے فیز میںایف ڈی اے کیلئے 58ملین روپے جاری بھی کردئیے گئے ہیں نیز اس سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا گیا ہے ، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اکیڈمی میںیو کے، امریکہ برطانیہ،کینیڈا،فرانس سمیت ملکی وغیر ملکی ماہرین یونیورسٹیز اور کالجز اساتذہ کو ٹریننگ دینگے جبکہ اساتذہ کیلئے اپنی طرز کی واحد اکیڈمی میں پری سروس اور ایڈمنسٹریٹو سٹاف کے علاوہ ڈینز،ڈائریکٹرز،پرنسپلز،رجسٹرار،خزانچی اور کنٹرولر ا متحانات سمیت شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کوبھی جدید امورسے آگاہی ،نئے مضامین سے روشناس کروانے اور انتظامی امور چلانے کیلئے خصوصی تربیت دی جائیگی،سپیشل سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ احسان بھٹہ نے اے پی پی کوبتایاکہ حکومت پنجاب کے تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،سٹاف ڈویلپمنٹ اکیڈمی کا قیام اس مقصد کے حصول کیلئے ایک اہم قدم ہیں ،مذکورہ پروگرام فیکلٹی پیڈاگوجی سکل پروگرام کا حصہ ہے جس کے قیام کا مقصد جامعات اور کالجز کے اساتذہ و سٹاف کی تربیت اور ان کی استعداد کو بڑھانا ہے تاکہ ان کے اندر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارا جائے اور تعلیمی نظام کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے طلبہ کو معیاری تعلیم دی جائے،انہوںنے بتایاکہ اس وقت صوبہ میں کوئی روائتی و خصوصی ادارہ قائم نہیں جو نئی ریکروٹ ہونیوالی فیکلٹی کو جدید تدریسی رجحانات سے روشناس اور ریفریشر کورسز کا تسلسل سے انعقاد کروا کر انہیں جدید ٹولز سے ہم آہنگ کیا جا سکے،اسی لئے ہماری پہلی ترجیح کالج اساتذہ کو ٹریننگ دینا ہے جس سے تعلیمی نظام مزید مضبوط ہو گا اور فیکلٹی ڈویلپمنٹ اکیڈمی کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،احسان بھٹہ نے بتایا کہ تعلیمی شعبہ کی بہتری کیلئے ایچ ای ڈی نے جامع منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت اکیڈمی میں 19ہزار کالج اساتذہ اور14ہزار یونیورسٹی اساتذہ کو مرحلہ وار ٹریننگ دی جائے گی، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اکیڈمی میں اعلی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور انتظامی عملہ کو مختلف تربیتی کورسز کروائے جائیں گے نیز سٹیٹ آف دی آرٹ اکیڈمی اعلی معیار کے کلاس رومز، ٹریننگ رومز، سیمینار روم ، کمپیوٹر لیب، لائبریری کے علاوہ مکمل رہائشی سہولیات بھی دستیاب ہونگی، ایک سوال کے جواب میں احسان بھٹہ نے بتایا کہ یونیورسٹیز اور کالجز کے اساتذہ سمیت تمام فیکلٹی ممبران کیلئے ٹریننگ لازمی کردی جائیگی اور اساتذہ کوٹریننگ کے بغیر ترقی نہیں ملے گی جبکہ انتظامی عہدوں پر تعیناتی بھی ٹریننگ سے ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں