انصاف کی کرسی پرموجود لوگوں کی اللہ کے حضور سب سے زیادہ پوچھ ہوگی۔ ووٹ کا تقدس ہونا چاہیے، مینڈیٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے-نوازشریف کی صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 14 فروری 2018 14:16

انصاف کی کرسی پرموجود لوگوں کی اللہ کے حضور سب سے زیادہ پوچھ ہوگی۔ ووٹ کا تقدس ہونا چاہیے، مینڈیٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے-نوازشریف کی صحافیوں سے گفتگو
 لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 فروری۔2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ انصاف کی کرسی پرموجود لوگوں کی اللہ کے حضور سب سے زیادہ پوچھ ہوگی۔ ووٹ کا تقدس ہونا چاہیے، مینڈیٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے، ووٹ کا احترام ہوگا توملک ترقی کرے گا-لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے صرف اس لیے نا اہل قرار دیا گیا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔

اللہ نے عزت بخشی اورمیں اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے آگے سرجھکاتا ہوں۔مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ پیغام عوام کے دلوں تک پہنچ گیا اور لوگ جواب دے رہے ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ مجھے صرف اس لیے نا اہل قرار دیا گیا کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، اب قوم فیصلہ سنارہی ہے، لودھراں کا الیکشن قوم کا فیصلہ ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ لودھراں کے الیکشن کے بارے میں کون سوچ سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں بیٹھے منصفین کوسوچنا چاہیے کہ اللہ کوجواب دہ ہونا ہے، جوانصاف کی کرسی پر بیٹھا ہے سب سے زیادہ ان کی جواب طلبی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں گھرکرچکا ہے، ہمیں ووٹ کا تقدس بحال کرنا ہے اوریہ پیغام ہمیں ملک بھرمیں پھیلانا ہے۔ ایک فیصلہ انسان کا اورایک اللہ کا فیصلہ ہوتا ہے، جولوگ انصاف کی کرسی پربیٹھے ہیں اللہ کے سامنے سب سے زیادہ جواب دہ انہیں ہونا ہے، گالی گلوچ اورالزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کو صادق اورامین قراردیا گیا اورہم جوعوام کی خدمت کررہے ہیں انہیں گھربھیج دیا گیا۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ مخالفین کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ انہوں نے منافقت اورجھوٹ کی سیاست کی ہے، عمران خان نے سیاست کوخراب کیا اورگالی گلوچ کا کلچرمتعارف کروایا، لودھراں کے ضمنی انتخاب کا جونتیجہ آیا وہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، دل چاہتا ہے کہ لودھراں جاکر وہاں کے عوام شکریہ ادا کروں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں