پہلا کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا

بدھ 14 فروری 2018 14:18

لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) گولڈن سٹارکرکٹ کلب کے زیر اہتمام پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کلمعرات کو ایل سی سی اے گرا ئونڈ میں میزبان گولڈن سٹار کرکٹ کلب اور احسان کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید، لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہ ریز عبد اللہ خان روکھڑی، کینن فوم انڈسٹریز کے سی ای او شیخ محمد ابراہیم ، چیئرمین گولڈن سٹار کرکٹ کلب ماجد زمان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں عرفان دلشاد اور قیصر خان امپائرنگ جبکہ وارث بشیر سکورر کے فرائض انجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ میں لاہور ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملحقہ تمام ایکٹیو اور نان ایکٹیو کلبوں کی ٹیمیںحصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے دوسرے روز (کل)جمعہ کو ایل سی سی اے گرائو نڈ پر امپیریل کلب اور راجہ کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ اس میچ میں فرقان بٹ اور عابد حسین امپائرنگ جبکہ ساجد عثمان سکورر ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں ہفتہ 17فروری کو فاران سپورٹس اور مغلپورہ وائٹس کی ٹیمیں جلو سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی اس میچ میں طارق سلمان اور لیاقت یعقوب امپائرنگ جبکہ بلال احمد سکورر کے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں