پنجاب بھر میں 19 فروری سے ہفتہ برائے بہبود آبادی منانے کا فیصلہ

بدھ 14 فروری 2018 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) محکمہ بہبود آبادی پنجاب تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے اور عوام کو فیملی پلاننگ اور ماں بچے کی اچھی صحت بارے آگاہ کرنے کے لیے پنجاب بھر میں 19 فروری سے ہفتہ برائے بہبود آبادی پورے جوش و خروش سے منائے گا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں بہبود آبادی کے فلاحی مراکز میں فیملی پلاننگ کے بوتھ لگائے جائیں گے ،صحت مند مائووں ،بچوں کے مابین مقابلہ جات ،محکمہ کے تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان سیمینارز بھی منعقد کیے جائیں گے صوبہ بھر میں کلچرل میلوں لگائے جائیں گے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسرآفتاب احمدنے کہا ہے کہ ہفتہ برائے بہبو د آبادی منانے کا مقصد عوام کو خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق مثبت اور اہم پیغامات کی ترسیل ہے اس دوران محکمہ کی جانب سے ماں بچے کی صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا اور لوگوں میں ان سب آگاہی سرگرمیوں کے ذریعے شعور بیدارکیا جائے گا کہ معاشرتی سطح پر خاندان اور افرادکی ترقی و خو شحالی کا راز اپنے معاشی وسائل کے مطابق خاندان کو پلان کرنے پر منتج ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں