الحمراء ہال l میں رائٹر ڈائریکٹر سرفراز وکی کا اسٹیج ڈرامہ ’’حاضرجناب ‘‘شروع

بدھ 14 فروری 2018 13:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) الحمراء ہال l میں اداکار و رائٹر ڈائریکٹر سرفراز وکی کا اسٹیج ڈرامہ ’’حاضرجناب ‘‘شروع ہوگیا ۔ ڈرامہ کی کاسٹ میں گوشی خان ، نواز انجم ، لکی ڈیئر ، صابر گاگا ، افروز خان ، سلیم پنچھی ، عقیل حیدر ، پائل چوہدری ، کرن نور ، انمول شہزادی ، روشنی خان اور نادرہ نور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

ڈرامہ کے پروڈیوسر علی سعد ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پروڈیوسر علی سعد نے کہاکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں جہاں پر بھی اسٹیج ڈرامے پروڈیوس کروں اس میں طنز و مزاح کے ساتھ اصلاح کا پہلو بھی ہو اور اب تک میں اپنی اس کوشش میں کامیاب رہا ہوں اور مستقبل میں بھی فیملیز کیلئے اچھے ڈرامے پیش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ کی تمام کاسٹ میں بھرپور صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ ڈرامہ دوسرے ڈراموں کی نسبت زیادہ مقبولیت حاصل کر ے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں