ویلنٹائن ڈے سمیت انگریزوں کی بنائی فرسودہ رسومات کو نہیں مانتی ‘ رابی پیرزادہ

بطور مسلمان ہمیں اسلامی روایات کے عین مطابق ہر لمحہ اپنے پیاروں سے محبت کا اظہار کرنا چاہیے

بدھ 14 فروری 2018 13:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے مسلمانوں کا دن نہیں یہ انگریزوں کی ایجاد ہے اورمیں اس دن کو نہیں مانتی ،اس کے علاوہ بھی انگریزوںنے جو دن مخصوص کئے ہیں ان کے خلاف بھی میں نے بغاوت علم اٹھا رکھا ہے ۔انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگریزوں نے 14فروری کو ویلنٹائن ڈے کو صرف ایک لڑکا اور لڑکی سے خاص طور پر منسوب کیا ہے کہ اس دن سرخ گلاب دے کر ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔

کیا محبت کیلئے ایک ہی دن مخصوص ہے اور کیا لڑکے اورلڑکی کے درمیان ہی محبت ہوتی ہے ،کیاماں بیٹی ،بہن بھائی ، باپ بیٹے ، شوہر اور بیوی کے درمیان محبت کے جذبے نہیں ہوتے ۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ محبت کیلئے ساری زندگی بھی کم ہے ،لوگوں نے ایک دن مخصوص کر رکھا ہے اوریہ اس مثال کی طرح ہے کہ ’’کوا چلا ہنس کی چال تو اپنی چال بھی بھول گیا ‘‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سال میں مدر ڈے ، فادر ڈے بھی منائے جاتے ہیں کیا ہم صرف ایک مخصوص دن ہی اپنے ماں باپ سے محبت اور عقیدت کا اظہارکرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان ہم سب کو چاہیے کہ انگریزوں کی بنائی ہوئی فرسودہ رسومات کا ختم کر کے اسلامی روایات کے عین مطابق اپنے والدین ، بہن بھائی سے ہر لمحہ محبت کا اظہار کریں اور معاشرے میں مستحق لوگوں کی جہاں تک ہوسکے اپنی اپنی سطح پر بھرپور مدد د کرنی چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں