بھارت کی ثقافت کار نگ ڈراموں کے علاوہ عام زندگیوںمیں بھی نظر آ رہا ہے ‘ فردوس جمال

بدھ 14 فروری 2018 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2018ء) ٹی وی کے سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ بھارت کی ثقافت کار نگ نہ صرف ہمارے ڈراموں بلکہ عام زندگیوںمیں بھی نظر آ رہا ہے تو یہ غلط نہ ہو گا، ،صرف میں ہی نہیں بلکہ بہت سے لوگ آج یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہم اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر ہمسایہ ملک کے طور طریقے اپنانا شروع ہو گئے ہیں جو نہ صرف ہمارے لئے بلکہ ہمارے ملک کیلئے بھی سود مند نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ہمسایوں سے اچھے تعلقات کے مخالف نہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آ پ اپنی ثقافت کو بھول جائیں اور سب کچھ ہمسایوں کا اپنا لیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں