چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سیکرٹریٹ آفس میں 10 اہلکاروں کے تبادلے

منگل 13 فروری 2018 20:05

لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سیکرٹریٹ آفس میں 10 اہلکاروں کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

افتخار حسین کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آفس میں پرائیویٹ سیکرٹری 1 بنا دیا گیا،شبیر حسین کو پرائیویٹ سیکرٹری 2 ،عبدالرحمن کو پرسنل اسسٹنٹ ٹو چیف جسٹس،عبدالرشید کورٹ اٹینڈنٹ ٹوچیف جسٹس جبکہ عبدالستار اورنیاز احمد کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آفس میں بطور ڈرائیور تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محمد معصوم عباسی، ندیم مسیح، محمد حسن اور علی رضا نائب قاصد تعینات کر دیئے گئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار نے اہلکاروں کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں