چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ملتان، خانیوال اور عارفوالہ کے وکلاء وفود کی ملاقات

منگل 13 فروری 2018 20:03

لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد یاور علی سے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان، خانیوال ڈسٹرکٹ بار اورتحصیل بار ایسوسی ایشن عارفوالہ کے وفود نے منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ میں انکے چیمبر میں الگ الگ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بہادر علی خان بھی موجود تھے۔ بار نمائندوں نے چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور جلد انصا ف کی فراہمی کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں