سی پیک منصو بوں سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، فلائی ناس سے اقتصادی تعاون بڑھے گا، چوہدری عرفان یوسف

منگل 13 فروری 2018 20:03

لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان میں بین الاقوامی کاروباری اداروں کے لئے زبردست مواقع موجود ہیں، سی پیک منصو بوں سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے، فلائی ناس کا آغازسعودی عرب اور پاکستان سول ایوی ایشن کے تعاون کو مزید بڑھائے گا،2034 ء تک پاکستان کے ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد دوگنا ہونے کا امکان ہے ،فلائی ناس ہمارے ایوی ایشن نیٹ ورک میں اضافہ کرے گا اورنئی سطح پر اقتصادی تعاون بڑھے گا۔

ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر چوہدری عرفان یوسف نے فلائی ناس ایئر لائن کی پاکستان میں افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسافروں کے لئے نئی ایئر لائن بہت اچھی اقتصادی خبر ہے ،کیونکہ دو ممالک کے درمیان کم کرایہ پرمسافروں کی پروازیں شروع کرنے والی ایئر کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں۔

اس سے عمر ہ اور حج کے زائرین کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔امید ہے کہ ایئر لائن کاروباری،مذہبی زائرین اور ملازمت پیشہ افراد کو میعاری اور سستی پروازوں مہیا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی روابط کو بہتر بنانا ہو گا ۔ ایئر لائن سے سیاحت کے کاروبار کو بھی فروغ ملے گا۔عرفان یوسف نے مزید کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں ورلڈ ایکسپورٹ مارکیٹ میں ایک بہت بڑی تبدیلی ہوئی ہے،جہاں پر روایتی توجہ مغربی ممالک سے افریقہ،ایشیاء،وسطی ایشیاء،چین اور بھارت کی ابھرتی مارکیٹوں کی طرف منتقل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو پوری دنیا میں فلائی سفر کیلئے سستی اور معیاری سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں کاروبار کرنے کی آسانیاں پیدا کرنے کی رینکنگ کو بہتربنانے اورکاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کے لئے شفاف ، جامع، طویل المعیاد قابل عمل معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور انکا نفاذ ضروری ہے جسکے لئے فیصلہ سازی کے اداروں اور کاروباری تنظیموں میں مضبوط تعاون ، مشاورت کو بہتر بنانا ہوگا۔تقریب سے فلائی ناس ایئرلائن کے کنٹری ہیڈ منظور طنوی،ٹی ڈی سی پی کے ایم ڈی احمد ملک اور بخاری گروپ کے چیئرمین رفیق خان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں