سینٹ انتخابات روکنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن سے جواب طلب

منگل 13 فروری 2018 20:01

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) لاہورہائی کورٹ نے سینٹ انتخابات روکنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ منگل کو لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار حبیب اکرم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت انتخابات کرانا، انتخابی عمل کی نگرانی اور انتظامات کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں