ْلاہور ایئرپورٹ پر نئے آئی ٹی سسٹم سے متعلق دوسرے شہروں کے افسران کو ٹریننگ دینے کا آغاز

منگل 13 فروری 2018 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) محکمہ سول ایوی ایشن کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ پر نئے آئی ٹی سسٹم سے متعلق دوسرے شہروں کے افسران کو ٹریننگ دینے کا آغاز کردیاگیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر جاری ٹریننگ سیشن میں ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، فیصل آباد، سیالکوٹ، اسلام آباد، پشاور، گلگت اوراسکردو سمیت دیگر شہروں کے افسران شامل ہیں۔ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد لاہور میں متعارف کرایا گیا جدید آئی ٹی سسٹم باقی شہروں تک بھی پہنچ پائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں