سماعت سے محروم افرادکو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے پر سی ٹی او لاہور سے ڈرائیونگ پالیسی طلب

منگل 13 فروری 2018 19:25

لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سماعت سے محروم افرادکو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سی ٹی او لاہور سے ڈرائیونگ پالیسی طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل میاں عصمت اللہ نے عدالت کو بتایا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو نقل و حرکت کی آزادی ہے،آئین کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق میں کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ ملکی قوانین کے تحت خصوصی افراد کو بھی برابری کے حقوق حاصل ہیں، انہوں نے بتایا کہ درخواست گزار پیدائشی طور پر سماعت سے محروم ہے مگراسی بنیاد پر اسے ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جا رہا،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ٹریفک پولیس کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا حکم دے،جس پرعدالت نے سی ٹی او لاہور سے جواب طلب کرتے ہوئے ڈرائیونگ پالیسی سمیت عدالت پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں