رحمان چشتی اوربرطانوی وفد کی پنجاب کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی تعریف

منگل 13 فروری 2018 19:43

رحمان چشتی اوربرطانوی وفد کی پنجاب کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی تعریف
لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاںمقامی ہوٹل میںبرطانیہ کی وزیراعظم کے پاکستان کیلئے تجارتی ایلچی ورکن پارلیمنٹ رحمان چشتی کی قیادت میں سرمایہ کا روں کے وفد نے ملاقات کی۔رحمان چشتی اوربرطانوی وفد نے صوبے پنجاب کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کا رکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے شاندار کام کررہے ہیں اورصوبے کے عوام کی خدمت کیلئے آپ کا ویژن قابل تعریف ہے ۔

آپ نے اپنی محنت کیساتھ پاکستان سمیت بیرون دنیا میں بھی اپنا مقام بنایا ہے اورہم پنجاب حکومت کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان بہترین تاریخی تعلقات موجود ہیں اورپاکستان برطانیہ کیساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔

پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تجارتی اورمعاشی تعلقات بڑھانے کا یہ بہترین موقع ہے ۔انہوںنے کہا کہ برطانوی سرمایہ کار دل کھول کر سرمایہ کاری کریں ہم انہیں ہرممکن سہولتیں اور خصوصی مراعات دیں گے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے دن رات محنت کر کے لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے اوراب زراعت ،صنعت اوردیگر شعبوں کیلئے وافر بجلی میسر ہے۔صوبائی وزراء شیخ علاؤالدین ،ملک ندیم کامران،وائس چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ خواجہ احمدحسان،چیف سیکرٹری ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں