دسویں جماعت کے سالانہ امتحان2018ء کی رول نمبر سلپس آن لائن جاری

منگل 13 فروری 2018 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء)تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِاہتمام سیکنڈری سکول سر ٹیفکیٹ(جماعت دہم) امتحان سالانہ2018ء کی رول نمبر سلپس آن لائن کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

امیدوار بورڈ کی ویب سائٹwww.biselahore.comسے رول نمبر سلپس حاصل کر سکتے ہیں۔دریں اثناء امتحان کا آغاز یکم مارچ بروز جمعرات سے ہو گا جس کے لیے قائم کردہ 812امتحانی مراکز میں 233458 طالب علموں کی تعداد شامل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں