ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کا لاہور تا نارووال سیکشن کا دورہ

مختلف سٹیشنز کا ریکارڈ، ریلوے ٹریک، گاڑیوں کی تعداد، سٹیشنوں پر صاف پانی ، صفائی ستھرائی کا بغور معائنہ کیا

منگل 13 فروری 2018 19:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے ڈویژنل آفیسران کے ہمراہ لاہور،نارووال سیکشن کا سالانہ معائنہ کیا۔ آفیسران میں ڈویژنل کمرشل آفیسر غلام فرید، ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر سید شجاعت علی حسنین، ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر سید اکبر علی شاہ، ڈویژنل مکینیکل انجینئر کاشف اشفاق، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر سخاوت علی، ڈویژنل ٹیلی کام انجینئر احسان خان، ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال، اسسٹنٹ انجینئر برج محمد اشرف، اسسٹنٹ انجینئر نارووال سعید افضل اور سیکشن کے تمام ریلوے حکام شامل تھے۔

سیکشن پر واقع سٹیشنز کوٹ مول چند، سری رام پورہ، کالا خطائی، نارنگ منڈی، میتھ سوجا، بدوملی، رعیہ خاص، پیجووالی اور نارووال سٹیشنوں کی سالانہ انسپکشن کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے لاہور نے انسپیکشن کے دوران مختلف سٹیشنز کا ریکارڈ، سٹیشنوں کی عمارت، ریلوے ٹریک، ریلوے لیول کراسنگز اور ریلوے سٹیشنز کی ارننگ، ریل گاڑیوں کی تعداد، سٹیشنوں پر صاف پانی اور صفائی ستھرائی کا بغور معائنہ کیا۔

سیکشن پرمسافروں اور ریلوے احلکاروں کی سہولت سے متعلق موقع پر احکامات دیے۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے ریلوے اہلکاروں سے رول آف دی منتھ، سیفٹی سرکولر اور کمپیٹینسی سالات بھی پوچھے اور اچھی کارکردگی کے اہل اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر میتھ سوجا رانا سہیل شھزاد اور گیٹ کیپر میتھ سوجا قاسم علی کو فی کس 1000 روپے نقد کیشن انعام دیا۔ ڈی ایس لاہور نے نارووال اسٹیشن پر زیر تعمیر میگا ریلوے سٹیشن پروجیکٹ کا بھی دورہ کیا اور انجینئرز سے مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

علاوہ ازیں ڈی ایس ریلوے لاہور سے شیخوپورہ کے جنرل سیکٹری رانا کلیم اور چیئرمین بدوملی امجد حسین گجر وفد کی صورت میں ملے اور سیکشن پر ٹرینوں کی تعداد بڑھانے جیسے مطالبات کیے۔ڈی ایس ریلوے لاہور نیوفد کو یقین دلایا کہ ریلوے لاہور ڈویژن اپنے وسائل میں رہتے ہوئے سیکشن کے عوام کے جلد از جلد مطالبات حل کریے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں