وزیراعلیٰ شہبازشریف کا وزیر آباد میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

منگل 13 فروری 2018 18:55

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا وزیر آباد میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے وزیر آباد میں قینچی موڑ پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں