ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ‘6عمارتیں مسمار

منگل 13 فروری 2018 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ روز فیروز پور روڈ اورڈیفنس روڈ پر کارروائی کر کے چھے غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔

(جاری ہے)

ان میں ڈیفنس روڈ اور گجو متہ سٹاپ فیروز پو ر روڈ پر تعمیر شدہ دو غیر قانونی بیسمنٹ ‘ایل ڈی اے سٹی اپروچ روڈ کے قریب غیر قانونی تعمیر اور ڈیفنس روڈ پر دو غیر قانونی چار دیواریاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں