سابق ایم پی اے چودھری ممتاز علی نے پاکستان مسلم لیگ ( ق ) میں شمولیت اختیار کر لی

منگل 13 فروری 2018 17:16

سابق ایم پی اے چودھری ممتاز علی نے پاکستان مسلم لیگ ( ق ) میں شمولیت اختیار کر لی
لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی سے ڈسکہ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری ممتاز علی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ق)میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت اور عوامی خدمت سمجھ کر کرتے ہیں، اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو ہمیشہ عزت و احترام دیتے ہیں جو اِن کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں مگر ہم اپنے ساتھیوں و دوستوں کو کبھی نہیں چھوڑتے، سابق ایم پی اے چودھری ممتاز علی نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی محبت کے ایسے رشتے میں باندھ لیتے ہیں کہ رہنما ہوں یا کارکن سب ان کی دل سے عزت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پارٹی مجھے جو بھی خدمت کرنے کا کہے گی بڑھ چڑھ کر سرانجام دوں گا، عوام کو اب بڑی شدت سے پاکستان مسلم لیگ کی خدمات کا احساس ہو رہا ہے اور آئندہ الیکشن میں ڈسکہ سے بھی سائیکل ہی جیتے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں