سپیکر پنجاب اسمبلی کے چچا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
تازہ ترین : 1

سپیکر پنجاب اسمبلی کے چچا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

لاہور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے چچا سابق چیئر مین بلدیہ پھول نگرحاجی رانا نثار احمد خاں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں، رانا محمد اسحاق خاں ایم این اے ، رانا محمد حیات خاں ایم این اے سمیت علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، حاجی رانا نثار احمد خاں گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں گلزار جاگیر میں ادا کی گئی اور بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/02/2018 - 16:50:07

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :