پی سی بی کے زیر اہتمام امپائرز اور میچ ریفریز کیلئے ریفریشر کورس ، ڈی آر ایس سسٹم پر تربیت

آئی سی سی کے امپائرز کوچ ڈینیز برنز تربیت دے رہے ہیں،کورس 2روز تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری رہے گا

منگل 13 فروری 2018 16:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام امپائرز اور میچ ریفریز کے لئے ریفریشر کورس ، ڈی آر ایس سسٹم پر تربیت دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورس کا مقصد 22فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے لئے تربیت فراہم کرنا ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے امپائرز کوچ ڈینیز برنز امپائرز اور میچ ریفریز کو تربیت دے رہے ہیں۔ریفریشر کورس 2روز تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری رہے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں