پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں امپائر ریویو سسٹم کے استعمال کا فیصلہ

پی سی بی نے امپائرز اور میچ ریفریز کو امپائر ریویو سسٹم سے آگاہی کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ورکشاپ کاانعقاد

منگل 13 فروری 2018 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے تیسرے ایڈیشن میں امپائر ریویو سسٹم کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے امپائرز اور میچ ریفریز کو امپائر ریویو سسٹم سے آگاہی دلانے کے لیے 13اور14فروری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایک ورکشاپ کاانعقاد کیا ہے جس میں آئی سی سی کے امپائرز کوچ ڈینس برنز مقامی امپائرز اور میچ ریفریز کو سسٹم سے متعلق آگاہی دیں گے ۔

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 22فروری سے شروع ہورہا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے تمام ٹی ٹونٹی مقابلوں کیلئے امپائر ریویو سسٹم کو لازمی قرار دیئے جانے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اس کے استعمال کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں