لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کی داتا دربار پر حاضری

یاسر شاہ ، فخر زمان اور عمر اکمل نے سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ مزار پر حاضری دی

منگل 13 فروری 2018 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل روحانی آسودگی کے لیے لاہور قلندرز کے سکواڈ میں موجود کھلاڑیوں نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی ۔

(جاری ہے)

لیگ سپنر یاسر شاہ ، جارح مزاج بلے باز فخر زمان اور عمر اکمل نے سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ،لاہور قلندرز کے چیئر مین راناا فواد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

حضرت داتا گنج بخش 11ویں صدی کے فارسی صوفی بزرگ اور عالم تھے ، وہ 990میں افغانستان کے شہر غزنی میں پیدا ہوئے ،اس وقت افغانستان پر مسلم بادشاہ محمود غزنوی کی حکومت تھی اور اپنی وفات کے بعد لاہور میں دفن ہوئے ۔ہر سال مذہبی علماء،صوفی اور لاکھوں عقیدت مند ان کے عرس میں شرکت کیلئے لاہور آتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں