خواتین ہاکی ٹیم میں کھلاڑیوں کی جانب سے کوچ پر عائدالزامات کا معاملہ خاموشی سے طے ،فائل بند

منگل 13 فروری 2018 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان خواتین ہاکی ٹیم میں کھلاڑیوں کی جانب سے کوچ پر عائد کئے گئے الزامات کا معاملہ خاموشی سے طے کردیا گیا اور بدنام اسکینڈل کی فائل بند کرکے کسی کو قصور وار قرار نہیں دیا۔پیر کو خاتون کھلاڑی سیدہ سعدیہ نے ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین نوید عالم سے ملاقات کی جس کے بعد سیدہ سعدیہ نے پاکستان کی جانب سے کھیلنے کی غیر مشروط آمادگی ظاہر کی۔

سیدہ سعدیہ اور اقرا جاوید نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو تحریر کئے گئے خط میں کہا ہے کہ چوں کہ سعید خان اب کوچ نہیں رہے، اس لئے ہم دونوں پاکستان ہاکی ٹیم کی غیر مشروط نمائندگی کرنا چاہتی ہیں، ملک کی عزت اور ہاکی کی بہتری کے لئے حاضر ہیں۔نوید عالم نے اسی درخواست پر دونوں کو کیمپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

سیدہ سعدیہ نے سابق کوچ سعید خان پر ہراساں کرنے کے سنگین الزامات لگائے تھے، سعید خان مسلسل ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

نوید عالم سے ملاقات کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی سعید خان کو کلیئر کردیا ہے۔سیدہ سعدیہ کے حق میں ایک اور کھلاڑی اقرا جاوید نے بھی بیان دیا تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن خواتین ونگ نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کردیا تھا۔پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اب دونوں کھلاڑی سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گی، سیدہ سعدیہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سے بھی ملاقات کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں