اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل،کرکٹرناصرجمشید کی ایک سالہ معطلی ختم

پی سی بی کی جانب سے چند روز قبل نئی چارج شیٹ جاری ہونے کے بعد ان کی معطلی برقرار

منگل 13 فروری 2018 16:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسریایڈیشن کیدوران سامنیآنیوالیاسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث معطل ہونیوالے کرکٹرناصرجمشید کی ایک سالہ معطلی ختم ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں تعاون نہ کرنے پرناصرجمشید کوایک سال کیلئے معطل کردیا تھا۔ناصرکی معطلی 13فروری کوختم ہوگئی تاہم بورڈ کی جانب سے چند روز قبل نئی چارج شیٹ جاری ہونے کے بعد ان کی معطلی برقرارہے۔معطلی ختم پر ناصر جمشیدکوآج سے برمنگھم میں کلب کرکٹ کا دوبارہ آغازکرنا تھا تاہم ایک بار پھر معطل ہونے کیباعث ان کا معاہدہ ایک بارپھرخطریمیں پڑگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں