لودھراں کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کی ابتدائی رپورٹ چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کردی گئی

عمران خان کا سخت اظہار برہمی ‘ مقامی قیادت لیڈر شپ کے پروٹوکول میں مصروف رہی اور الیکشن مہم کے ذمہ داران گرائونڈ پر کام کرنے کی بجائے نمائش میں لگے رہے ،رپورٹ میں سینئر قیادت کی غفلت کا بھی تذکرہ ‘ووٹر سے براہ راست رابطہ نہیں رکھا‘ذرائع

منگل 13 فروری 2018 15:58

لودھراں کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کی ابتدائی رپورٹ چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کردی گئی
لاہور/بنی گالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 فروری2018ء) لودھراں کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کی ابتدائی رپورٹ چیئرمین تحریک انصاف کو پیش کردی گئی‘چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سخت اظہار برہمی ۔ذرائع کے مطابق لودھراں الیکشن میں ہار پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سخت برہم ہیں ، پارٹی قیادت نے چیئرمین کو لودھراں میں شکست کی وجوہات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی ہے۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران ووٹر کو باہر نکالنے پر کام نہیں ہوا جبکہ تحر یک انصاف کی مقامی قیادت لیڈر شپ کے پروٹوکول میں مصروف رہی اور الیکشن مہم کے ذمہ داران گرانڈ پر کام کرنے کی بجائے نمائش میں لگے رہے رپورٹ میں سینئر قیادت کی غفلت کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ لودھراں الیکشن کیلئے دوسرے شہروں سے آنے والی لیڈر شپ صرف میڈیا کوریج تک محدود رہی اور ووٹر سے براہ راست رابطہ نہیں رکھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران حکومتی حلقوں کی جانب سے ضابطوں کی کچھ خلاف ورزیاں بھی کی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں