سی پیک 6ماہ میں81.54ارب کی بیرونی سرمایہ کاری خوش آئند ہے‘راجہ وسیم حسن

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملک میں نئی صنعتوں کا قیام عمل میں آئے گا بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا‘نائب صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج

منگل 13 فروری 2018 14:51

سی پیک 6ماہ میں81.54ارب کی بیرونی سرمایہ کاری خوش آئند ہے‘راجہ وسیم حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) )تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے سی پیک منصوبہ کے باعث ملک میں6ماہ میں 81.54 ارب کی بیرونی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے اور اس منصوبہ کی وجہ سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دروان بیرونی ذرائع سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 81ارب 54کروڑ روپے کے فنڈزموصول ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے لوہا مارکیٹ شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت سڑکوں، پلوں اور موٹرویز کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری ہوچکے ہیں اور بجلی منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جبکہ گوادر بندر گاہ فعال ہوچکی ہے جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں انہوںنے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک میں نئی صنعتوں کے قیام سے ملک میں روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ اور ملک خوشحالی وترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں