پاکستان میں بین الاقوامی کاروباری اداروں کیلئے زبردست مواقعے موجود ،سی پیک سے علاقائی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ‘ عرفان یوسف
فلائی ناس کا آغازسعودی عرب اور پاکستان سول ایوی ایشن کے تعاون کو مزید بڑھائیگا،2034ء تک پاکستان کے ہوائی سفر کرنیوالے مسافروں کی تعداد متوقع طور پر دوگنا ہونے کا امکان ،فلائی ناس ہمارے ایوی ایشن نیٹ ورک میں اضافہ کرئے گا اورنئی سطح پر اقتصادی تعاون بڑھے گا ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر کا فلائی ناس ایئر لائن کی پاکستان میں افتتاحی تقریب کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب
منگل 13 فروری 2018 14:51
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسافروں کے لئے نئی ایئر لائن بہت اچھی اقتصادی خبر ہے ،کیونکہ دو ممالک کے درمیان کم کرایہ پرمسافروں کی پروازیں شروع کرنے والی ایئر کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں۔
اس سے عمر ہ اور حج کے زائرین کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔امید ہے کہ ایئر لائن کاروباری،مذہبی زائرین اور ملازمت پیشہ افراد کو میعاری اور سستی پروازوں مہیا کرئے گئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی روابط کو بہتر بنانا ہو گا ۔ایئر لائن سے سیاحت کے کاروبار کو بھی فروغ ملے گا۔عرفان یوسف نے مزید کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں ورلڈ ایکسپورٹ مارکیٹ میں ایک بہت بڑی تبدیلی ہوئی ہے،جہاں پر روایتی توجہ مغربی ممالک سے افریقہ،ایشیاء،وسطی ایشیاء،چین اور بھارت کی ابھرتی مارکیٹوں کی طرف منتقل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو پوری دنیا میں فلائی سفر کیلئے سستی اور معیاری سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں کاروبار کرنے کی آسانیاں پیدا کرنے کی رینکنگ کو بہتربنانے اورکاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کے لئے شفاف ، جامع، طویل المعیاد قابل عمل معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور انکا نفاذ ضروری ہے جسکے لئے فیصلہ سازی کے اداروں اور کاروباری تنظیموں میں مضبوط تعاون ، مشاورت کو بہتر بنانا ہوگا۔پاکستان کی برآمدات میں مسلسل کمی آرہی ہے اور درآمدات بڑھ رہی ہیں۔ایکسپورٹ کو بڑھانا کیلئے بیرونی ممالک میں پاکستانی سفیروں اور کمرشل اتاشیوں کا فعال ہونا ہوگا۔تقریب سے فلائی ناس ایئرلائن کے کنٹری ہیڈ منظور طنوی،ٹی ڈی سی پی کے ایم ڈی احمد ملک اور بخاری گروپ کے چیئرمین رفیق خان نے بھی خطاب کیا۔فلائی ناس کی طرف سے شرکا ء میں 10سعودیہ ریٹرن ٹکٹ بھی قرعہ اندازی کے ذریعہ تقسیم کئے گئے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا گوجرانولہ میں چچا ،چچی کا کمسن بھتیجوں پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس ..
پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی مہم جاری
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
پنجاب پولیس میں آفیشئیٹنگ سے انسپکٹر رینک پر ریگولر کنفرم ہونے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
عون چودھری کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
سیدہ عائشہ ؓ کا اسوہ قیامت تک خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ‘سنی علما کونسل
مقدس مہینے میںبجلی قیمتوں میں اضا فہ ظلم ہے ‘ جے یو آئی
سیدہ عائشہؓکا اسوئہ حسنہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے‘ متحدہ علما کونسل
ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے اقلیتوں کی دو فیصد نشستیں مختص کرنے کی منظوری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار