لودھراں میں (ن) لیگ جیت کر بھی عوام کی نظروں میں ہار چکی ہے ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

ضمنی انتخا ب جیتنے کیلئے حکومت نے تمام مشینری استعمال کی ،سارا حسا ب کتا ب عوام عام انتخا با ت میں چکا دینگے

منگل 13 فروری 2018 14:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ لودھراں میں دھاندلی نے ووٹ کو شکست دیدی ،ضمنی انتخا با ت کو جینے کیلئے حکومت نے اپنی تمام مشینری کواستعمال کیا ،لو دھراں کی عوام اور جیتنے والے بھی پر یشان ہیں کہ اتنے ووٹ کہاں سے آ ئے ۔انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ تحریک انصا ف انتخا بی نتا ئج کو تسلیم کر رہی ہیں اس کے سا تھ (ن) لیگ کی فنکاری پر بھی حیرانی کااظہار کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

(ن) لیگ جیت کر بھی عوام کی نظروں میں ہار چکی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ لیگی لو ٹ مار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں قومی دو لت لو ٹ کر اپنی جیت کیلئے پانی کی طرح پیسہ لو ٹیا گیا ن لیگ کوعام انتخا بات میں ساری دھاندلی کاجوا ب مل جائے گا تحریک انصا ف کی مقبو لیت نے حکمرانو ں کی نیندیں اڑا کر دی ہیں ن لیگ کچھ بھی کر لے وہ عوام کی نظرو ں میں گر چکی ہے انہو ں نے کہاکہ پیپلز پار ٹی اور ن لیگ کا عام انتخا با ت میں صفا یا ہو جائے گا ضمنی انتخا با ت کا سارا حسا ب کتا ب عوام عام انتخا با ت میں چکا دینگے۔ن لیگ کے سارے حر بہ ناکا م ہو نگے مستقبل تحریک انصا ف کا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں