پی ٹی آئی نے نہا ل ہاشمی کی خالی ہونیوالی نشست پر مقابلے کیلئے ڈاکٹر زرقا کو ٹکٹ جاری کر دیا

منگل 13 فروری 2018 14:20

پی ٹی آئی نے نہا ل ہاشمی کی خالی ہونیوالی نشست پر مقابلے کیلئے ڈاکٹر زرقا کو ٹکٹ جاری کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہا ل ہاشمی کی نا اہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر مقابلے کے لئے ڈاکٹر زرقا کو ٹکٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ نشست پر انتخاب کے لئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے اور اس نشست پر یکم مارچ کو انتخاب ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں